نیشنل پارٹی واحد سیا سی جماعت ہے جو سنجید ہ سیا ست اور سیا سی اصولوں پر کار بند ہے ، اسلم بلوچ اور میر عطاء محمد بنگلزئی

جمعرات 28 دسمبر 2023 19:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2023ء) نیشنل پارٹی کے مرکز انفار میشن سیکر ٹری اسلم بلوچ اور ضلعی صدر میر عطاء محمد بنگلزئی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی واحد سیا سی جماعت ہے جو سنجید ہ سیا ست اور سیا سی اصولوں پر کار بند ہے ، شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ کے فلسفے کو عوام کے سامنے رکھنے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے ، نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے کامریڈ رحمت اللہ بلوچ اور انکے خاندان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کو کلثو م نیاز بلوچ ،حاجی فاروق شاہوانی، ادریس شاہوانی، علی احمد بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ساتھیوں کی شمولیت نیشنل پارٹی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گی ، پارٹی میںشمولیت اختیار کر نے والے ساتھیوں کو مرکزی صدرڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی جانب سے بھی ویلکم کہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والے بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ رحمت اللہ بلوچ نے کہا کہ شہید حبیب جالب بلوچ کی بی این پی سے طویل وابستگی رہی جب بی این پی کا مشکل وقت چل رہا تھا اور قائدین پارٹی سر گرمیوں سے دور تھے تب بھی شہید حبیب جالب بلوچ نے پارٹی سر گرمیاں جا ری رکھی ہو ئی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہید حبیب جالب بلوچ کے خاندان نے بی این پی سے وابستگی ختم کرنے کا علان کر دیا ہے کیو نکہ پارٹی سرد ار عطاء اللہ مینگل اور شہید حبیب جالب بلوچ کی فکر سے دور ہے اب بی این پی سنجیدہ سیا ست نہیں بلکہ مفادات اور ذاتی دستیوں تک محدود ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہی اس وقت واحد سیا سی جماعت ہے جو سنجیدہ سیا ست اور سیا سی اصولوں پر کار بند ہے جو سیا ست میں بھڑک بازی و بلند و بالا دعوے کے بجائے عمل و کر دار پر یقین رکھتی ہے اور اس پر عمل پیرا عمل بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی سیا سی بصیر ت و انش اور رہنمائی سے ہی بلوچ و بلوچستان کو تعمیر و تر قی کی طرف گامزن رکھا جا سکتا ہے ، آپنے ساتھیوں سمیت ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی قیادت میں نیشنل پارٹی میںشمولیت کا اعلان کر تے ہیں۔