نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے وفد کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ،سسٹم و آپریشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جمعہ 29 دسمبر 2023 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2023ء) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد نے بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے 34 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد نے بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا جہاں افسران کو پشاور بی آر ٹی سسٹم اور آپریشنز بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ سسٹم کیسے ایک کامیاب ماڈل کے طور پر کام کر رہا ہے جس سے یہ اب تک 4عالمی ایوارڈز اپنے نام کر چکا ہے۔

وفد کو بی آر ٹی کنٹرول سنٹر کا دورہ بھی کرایا گیا جہاں انہیں بی آر ٹی نظام کے روزمرہ کے آپریشنز اور کوآرڈنیشن کو براہ راست دیکھنے کا موقع ملا۔ سی ای او ٹرانس پشاور ڈاکٹر طارق عثمان اور دیگر سینئر مینیجرز نے شرکا کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کی جانب سے وفد کے سربراہ محمد عمران نے ڈاکٹر طارق عثمان، سی ای او ٹرانس پشاور کو سوینیر پیش کیا ۔