ًسابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کا80واں یوم پیدائش یکم جنوری 2024ء پیر کو منایا جائے گا

اتوار 31 دسمبر 2023 18:05

l جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2023ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کا80واں یوم پیدائش یکم جنوری 2024ء پیر کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944ء کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے تاریخ کے وہ واحد وزیر اعظم تھے جن کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہے ہیں انہیں انگریزی،اردو،سندھی،بلوچی،پشتو ،پنجابی سمیت مختلف زبانوں پر عبور حاصل تھا ۔میر ظفر اللہ 2دسمبر2020ء کو 76برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔