۳موسم سرما میں بارشوں اور برفباری سے نمٹنے کیلئے عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے،ڈائریکٹرزپی ڈی ایم اے

تمام سامان کا ذخیرہ ممکن بنایا گیا ہے قلعہ سیف اللہ میں متاثرین کی فوری مدد کے لئے 400 افراد کے لئے ہمارا سینٹر موجود ہے،ہنگامی اجلاس سے خطاب

منگل 2 جنوری 2024 20:45

۸کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2024ء) پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرز ریلیف عطاء اللہ مینگل اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ کوارڈینیشن امان اللہ رند نے کہا ہے کہ موسم سرما میں ہنگامی پلان ترتیب دیتے ہوئے بارشوں اور برفباری سے نمٹنے کے لئے محکمہ نے عملے کو ہائی الرٹ کردیا ہے اور تمام سامان کا ذخیرہ ممکن بنایا گیا ہے قلعہ سیف اللہ میں متاثرین کی فوری مدد کے لئے 400 افراد کے لئے ہمارا سینٹر موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہنگامی پلان سے متعلق ہنگامی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز یو این ڈی ڈی ایم ایز اور مختلف اداروں سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندے موجود تھے اور ان کے ساتھ موثر تعاون اور کوارڈینیشن کے ذریعے طریقہ کار کو مضبوط بناتے ہوئے بلوچستان میں موسم سرما کے دوران قدرتی آفات اور خطرات کو کم کرنے اور متحد ہوکر تمام صورتحال اور حالات سے نمٹنے کا عزم کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے نے ہمیشہ مشکل صورتحال اور حالات میں اپنے دستیاب وسائل ، عملے اور دیگر اداروں کے تعاون کے ذریعے اپنے مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کو یقینی بنایا ہے پی ڈی ایم اے ہر سال کی طرح اس وقت بھی موسم سرما کے آغاز سے ہی خصوصی پلان ترتیب دیا ہے کیونکہ بلوچستان کے 4 اضلاع جن میں کوئٹہ، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ اور کچھی سمیت دیگر علاقے بارشوں اور برفباری سے متاثر ہوتے ہیں اس لئے اس موسم کی آمد سے قبل اپنی منصوبہ بندی کرکے ایک خصوصی پلان ترتیب دیا جاتا ہے تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈینیشن کو مزید مضبوط اور فعال بناتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھایا جاسکے اور مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جائے۔

(جاری ہے)

قلعہ سیف اللہ میں پی ڈی ایم اے کا بہت بڑا سینٹر قائم ہے جہاں پر 400 لوگوں کو فوری طور پر ریلیف دینے کی سہولت اور گنجائش موجود ہے۔ اس موقع پر مختیار احمد سمیت دیگر حکام نے صورتحال سے آگاہ کیا