سابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی درست قرار ، درخواست گزار کی موت کے ساتھ ہی جعلی ڈگری کا معاملہ بھی ختم ہو گیا، سپریم کورٹ
بدھ 3 جنوری 2024 13:43
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لواحقین کا اصرار ہے کہ مقدمہ سن کر جعلی ڈگری کا الزام ختم کیا جائے۔
انہوں نے موقف اپنایا کہ میرے موکل نے اپنی پوری تعلیم محمد اختر خادم کے نام پر حاصل کی تاہم اپنی سیاست خادم حسین کے نام سے کی اور شناختی کارڈ بھی اسی نام سے بنوایا۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اگر درخواست گزار زندہ ہوتے تو کچھ ثابت ہو سکتا تھا۔ انہوں نے سوال کیا کہ درخواست گزار کی وفات کے بعد ان کے لواحقین درست نام کو کیسے ثابت کریں گے؟ ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس موقع پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ اس حوالہ سے کوئی بیان حلفی یا دستاویزات بطور شواہد دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر نام بدلنے کا مؤقف ہے تو ثبوت پیش کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ق) کے سابق رکن قومی اسمبلی خادم حسین کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہلی کے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو درست قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ محمد اختر خادم عرف خادم حسین 2008ء میں مسلم لیگ (ق) کی ٹکٹ پر این اے 188 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور ہائی کورٹ نے بی اے کی جعلی ڈگری پر محمد اختر خادم عرف خادم حسین کو نااہل قرار دیا تھا۔ درخواست گزار نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
مسلم لیگ(ن) کے سینیٹرعابد شیرعلی نے دوسری شادی کرلی
-
حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑے اضافے کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کہتی کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، واضح کردوں کہ معاملہ ابھی پارلیمنٹ میں نہیں آیا
-
پی ٹی آئی کی اپنے قائد کیلئے این آراو لینے کی خواہش نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
-
عمران خان کو الشفاء اسپتال منتقل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم قانون کے مطابق نہیں
-
متحدہ عرب امارات میں ممکنہ میزائل حملہ الرٹ کے بعد صورتحال تسلی بخش قرار
-
سوڈان: شمالی کردفان میں لڑائی کے نتیجہ میں ہلاکتیں اور نقل مکانی
-
صدرٹرمپ نے آبنائے ہُرمز کو امریکی علاقہ قرار دے کر نیا نقشہ شیئر کردیا
-
امریکا ایران جنگ؛ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے بَسنت لاہور2027 کا اعلان کر دیا
-
سپریم کورٹ کے حکم نامے بعد پی ٹی آئی کے منظرسے غائب کئی راہنما متحرک
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سرحد چیمبر کے صدر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.