گورنر پنجاب کا سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 3 جنوری 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے سابق وفاقی وزیر خزانہ سرتاج عزیز کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم سرتاج عزیز نے بطور وزیر خزانہ اور وز یر خارجہ سمیت اہم عہدوں پر ملک کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم تحریک پاکستان کے کارکنوں میں سے تھے اور ملک کے لیے ان کی خدمات مثالی ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سرتاج عزیز کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔