اے وی سی سی پولیس اور حساس اداروںکی مشترکہ کارروائی تاجر کے اغواہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار 19لاکھ روپے ،گاڑی اوراسلحہ برآمد

بدھ 3 جنوری 2024 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2024ء) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل(اے وی سی سی) پولیس اور حساس اداروں نے بھینس کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ سال 12 دسمبر کو گڈاپ سے تاجر کو اغواہ کرنے میں ملوث 2مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے 19لاکھ روپے ،گاڑی،2 پستول، کلاشنکوف اور 2گرنیڈ ، مغوی تاجر کی چیک بک اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوایس پی ظفر صدیق چھانگا کے مطابق گرفتارملزمان نے مغوی تاجر کو بھینس کالونی میں گھر کی ٹنکی میں رکھا ہواتھا۔ ملزمان نے تاجر حارث کو اغواہ کرکے 88لاکھ تائوان وصول کیا تھا۔پولیس نے ملزمان کے دیگر فرار ساتھیوںکی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :