مردان ،گھرمیں آتشزدگی سے 6افراد زخمی

جمعرات 4 جنوری 2024 10:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2024ء) مردان کے علاقہ گڑھی کپورہ میں گھر میں گیس لیکج کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلسں کرشدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122مردان کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیومیڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ایم ایم سی جنرل ہسپتال پشاور منتقل کر دیا ہے ۔ ابتدائی پورٹ کے مطابق کمرے میں رات بھر گیس لیکج کے بعد ماچس کی تیلی جلانے سے آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں میں 34 سالہ خاتون خانہ ، 10 سالہ حسنین، 8 سالہ آیان، 7 سالہ ملالہ اور 2 سالہ زونیشہ شامل ہیں۔