} امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے

جمعہ 5 جنوری 2024 22:00

ن*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جنوری2024ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق جمعہ کو ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔ امیر جماعت الاتحاد العالمی للعلماء المسلمین کے سیکریٹری جنرل شیخ علی محی الدین قرہ داغی کی دعوت پر دورہ قطر کر رہے ہیں۔ سراج الحق ہفتہ 6 جنوری کو دوحہ میں الاتحاد العالمی کی مجلس عمومی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کا افتتاح قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان آل ثانی کے کلیدی خطاب سے ہوگا۔ اجلاس میں مختلف ممالک سے بڑی تعداد میں علماء، دانشور، مفکرین، جامعات کے پروفیسر اور دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔اجلاس کا مرکزی موضوع فلسطین اور بالخصوص غزہ کی صورت حال ہے۔ قیصر شریف نے کہا کہ الاتحاد العالمی کا اختتامی اجلاس 10 جنوری کو ہوگا جس میں سفارشات پیش ہوں گی۔ ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور امیر جماعت کے معتمد سمیع الحق شیر پائو بھی دورہ قطر کے دوران امیر جماعت کے ہمراہ ہوں گی