مولانا عثمانی کی شہاد ت سے ہم جید عالم سے محرو م ہو گئے ہیں، سنی علما کونسل

اسلام آباد میں مولانا عثمانی کی ٹارگٹ کلنگ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے حکومت ملزمان کو فوری گر فتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے،مو لانا اشر ف طاہر،مولانا حافظ حسین احمد

ہفتہ 6 جنوری 2024 12:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) صدر سنی علما کونسل پنجاب مو لانا محمد اشر ف طاہر اور لاہور کے صدر وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے اپنے مشترکہ مذ متی بیان میں کہاہے کہ مو لانا مسعور الرحمن عثمانی کی شہاد ت سے ہم جید عالم دین سے محرو م ہو گئے ہیں،اسلام آباد میں مولانا عثمانی کی ٹارگٹ کلنگ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی سازش ہے،حکومت ملزمان کو فوری گر فتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔

انہو ں نے کہاکہ مو لانا مسعور الرحمن عثمانی لا کھو ں دلو ں کی دھڑکن تھے انہو ں نے ساری زند گی دفا ع صحا بہ کیلئے وقف کررکھی تھی وہ صحا بہ کے سچے عا شق تھے ان کی دفاع صحا بہ کیلئے دی جانے والی قر بانی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی،مو لانا مسعور الرحمن عثمانی نے مولانا حق نواز جھنگو ی اورمولانا اعظم طارق کے مشن پر جان قر بان کرکے ثابت کردیا کہ کو ئی بخت ہماری زند گیو ں میں صحابہ کی توہین نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ و فاقی وزیر داخلہ، سکیورٹی حکام اور نگران حکومت کے ذمہ دران مو لانا مسعور الرحمن عثمانی کے قاتلو ں کی گر فتاری میں کسی قسم کی بھی سستی کا مظاہرہ نہ کریں اور مولانا عثمانی کے قاتلو ں کو فل فورگر فتارکریں اسلام آباد جیسے شہر میں جہاں ہر طر ف کیمرے لگے ہو ئے ہیں وہاں سے دہشتگردو ں کا آسانی سے فرار ہوجانا لمحہ فکریہ اور اسلام پو لیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔