میری ٹائم سیکیورٹی واقعات کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز بحیرہ عرب میں تعینات

اتوار 7 جنوری 2024 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) پاکستان بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر بحیرہ عرب میں اپنے بحری جہاز تعینات کردیے ہیں۔پاک بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے حالیہ واقعات کے پیش نظر اپنے بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحریہ بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنا رہی ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سی لائنز آف کمیونیکیشنز کو کڑی نگرانی میں رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وسیع سطح پر فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔پاک بحریہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔پاکستان کی جانب سے بحیرہ میں بحری جہاز تعینات کرنے سے قبل بھارت نے بھی بحیرہ احمر میں تین جہاز تعینات کردیے تھے۔