گلگت،گندم کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی میں کمی کیخلاف علامتی دھرنا

اتوار 7 جنوری 2024 21:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2024ء) گندم کی قیمتوں میں اضافے اور سبسڈی میں کمی کے خلاف گلگت میں چھٹے روز بھی علامتی دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ روز دفعہ 144نافذ کر کے دھرنے کا مقام سیل کیا تھا جس کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین دھرنے کے مقام گڑھی باغ پہنچے اور مختصرخطاب کے بعد علامتی دھرنا ختم کردیا گیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ عوام کو حاصل گندم سبسڈی 2022کی قیمت پر لائی جائے، گلگت بلتستان فنانس ایکٹ 2023فوری کالعدم قرار دیا جائے۔مظاہرین نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی بحران ختم کرکے بجلی پیداوار بڑھائی جائے۔