پی آئی سی ایمرجنسی پر کلیکشن سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر لاہور

پیر 8 جنوری 2024 19:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2024ء) کمشنر لاہور محمد علی ندھاوا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی سے اولڈ پاور ہاوس ہال سے شور کا سبب بننے والے جنریٹرز کو منتقل کرنے کیلئے سیمینٹڈ بیس تیار کر لی گئی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی سی ایمرجنسی جیل روڈ فرنٹ پر کلیکشن سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

کمشنر لاہور دورے کے موقع پر پی آئی سی مینجمنٹ، چیف انجینئرز و اور دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پی آئی سی کلیکشن سنٹر و سرائے کی تعمیر کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ کلیکشن سنٹر کی دوسری منزل پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہوگی۔ پی آئی سی سرائے(مہمان خانہ) کی بیس تیار کرکے پولز انسٹال ہوگئے۔

چھت بھی فکس ہونے جارہی ہے۔ سرائے کی تعمیر سے مریضوں کے لواحقین کیلئے بہت بڑی سہولت ہوگی۔ واش رومز بھی تعمیر کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرائے کے گرد فئنسنگ مکمل ہوگئی۔ ہارٹیکلچر ورک بھی تکمیل کے قریب ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی آئی سی ایمرجنسی کے گرد ٹریفک ری ویمپنگ سے ایمبولینسز و گاڑیوں کو رواں راستہ مہیا ہوگیا ہے۔ایمبولینسز و گاڑیوں کے داخلہ، اخراج و پارکنگ کیلئے علیحدہ علیحدہ روٹس سے رکاوٹ ختم ہوگئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ایمرجنسی کے سامنے ہارٹیکلچر ورک میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ پی آئی سی ایمرجنسی کی بحالی کے بعد مریضوں کو بہترین سہولیات دستیاب ہیں۔