قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے پانچ حلقوں سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 177 امیدواران کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 11 جنوری 2024 22:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) اٹک میں قومی اسمبلی کے دو اور پنجاب اسمبلی کے سات حلقوں میں شیخ آفتاب احمد ، ملک امین اسلم ، میجر (ر) طاہر صادق کے خاندان کے چار افراد ،سربراہ ٹی ایل پی علامہ حافظ سعد رضوی اور زلفی بخاری سمیت177امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے بعد سات حلقوں کے ریٹرننگ افسران نے فارم نمبر 32جاری کر دیئے جس کے مطابق ان سات حلقوں میں 177 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے کر ان کی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 49 میں 23،این اے 50 میں 23، حلقہ پی پی ایک میں 21، حلقہ پی پی دو میں 22،پی پی تین میں 26،پی پی چار میں 23،پی پی پانچ میں 31امیدواروان شامل ہیں تاہم یہ تعداد کاغذات واپسی کے مرحلے کے بعد کم ہو سکتی ہے جو کہ امیدواران آٹھ فروری کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔