کراچی میں گیس پائپ لائنز پریشر کم ترین سطح پر آگیا، ذرائع

جمعرات 11 جنوری 2024 22:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2024ء) کراچی میں گیس بحران کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پائپ لائنز پریشر 12 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں سوئی سدرن سسٹم پریشر 60 کے بجائے 10 سے 15 پی ایس آئی کی کم ترین سطح پر ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقامی صارفین نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گیس غائب ہے اور کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی نے دعوی کیا ہے کہ گیس فیلڈز سے 65 ایم ایم سی ایف گیس کی آمد کم ہوئی ہے۔ سوئی سدرن کے مطابق صنعتوں کو ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ گیس بند ہوگی۔