مسلم لیگ(ن) کے سنٹرل الیکشن سیل نے ضلع اٹک کے سات حلقوں کیلئے امیدواران نامزد کر دیئے

جمعرات 11 جنوری 2024 22:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2024ء) مسلم لیگ(ن) کے سنٹرل الیکشن سیل کی جانب سے اٹک سے قومی اسمبلی کی دو اور پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کیلئے امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق این اے49 سےشیخ آفتاب احمد، این اے50 پر ملک سہیل کمڑیال ،پی پی ایک سےجہانگیرخانزادہ ، پی پی دو سے سردار افتخاراحمد خان المعروف مٹھو خان، پی پی تین سے ملک حمیداکبرخان، پی پی چار سے چوہدری شیرعلی خان، پی پی پانچ سے ملک اعتبار خان آف کھنڈا مسلم لیگ(ن) کے امیدواران ہیں ، صرف حلقہ پی پی تین میں تبدیلی کی گئی ہے باقی 2018اور ضمنی انتخابات کے نتیجہ میں کامیاب اور حصہ لینے والوں کو برقرار رکھا گیا ہے ۔

تحصیل اٹک ، حضرو اور تحصیل فتح جنگ پر مشتمل حلقہ این اے 49 سے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی اور ایک مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے والے شیخ آفتاب احمد ، ضمنی انتخاب میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ملک سہیل خان کمڑیال حلقہ این اے 50 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں حلقہ پی پی ایک تحصیل حضرو اور کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کینٹ سے دومرتبہ منتخب ہوئے والے سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ حلقہ پی پی دو جو تحصیل حسن ابدال تھانہ باہتراور فتح جنگ شہر پر مشتمل ہے سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان جو 2002 میں تحصیل ناظم فتح جنگ بھی رہے۔

حلقہ پی پی تین سے جو تحصیل اٹک پر مشتمل ہے سے۔ ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ جو اس حلقہ کے مضبوط ترین امیدوار ہیں اور کامیاب ہو گئے تو پہلی مرتبہ اسمبلی جائیں گے ۔ حلقہ پی پی چار سے دومرتبہ منتخب ہوئے والے سابق وزیر چوہدری شیر علی خان جو پاکستان کے پہلے وفاقی وزیر برائے دفاع سر ملک محمد نواز خان مرحوم کے نواسے اور عالمی نیزہ باز ملک عطاء محمد خان نواب آف کوٹ فتح خان کے کزن ہیں۔ حلقہ پی پی پانچ سے سابق رکن قومی وصوبائی اسمبلی ملک اعتبار خان آف کھنڈا جو سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ملک اللہ یار خان مرحوم کے صاحبزادے ہیں کو مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹس جاری کر دیئے گئے۔