مسلم لیگ(ن)نے ایبٹ آباد کے 2قومی اور4صوبائی حلقوں کیلئے امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کردئیے

جمعہ 12 جنوری 2024 20:08

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2024ء) مسلم لیگ(ن)نے ایبٹ آباد کے 2قومی اور4صوبائی حلقوں کیلئے امیدوار وں کو ٹکٹ جاری کردئیے۔مسلم لیگ(ن)کے ترجمان کے مطابق ایبٹ آبادکے حلقہ این اے 16 سے مرتضیٰ جاوید عباسی اوراین اے 17کیلئے ملک محبت اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حلقہ پی کے 42سے سردر محمد فرید‘پی کے 43سے عتیق ادریس‘پی کے 44سے ارشد اعوان جبکہ پی کے 45سے سردار اورنگزیب نلوٹھہ مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں ہوں گے۔واضح رہے پی کے 43سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار عتیق ادریس سابق صوبائی وزیر سردار ادریس(مرحوم)کے فرزند ہیں جبکہ پی کے 42سے مسلم لیگ(ن)کے امیدوار سردار فرید سابق گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب عباسی کے قریبی عزیز ہیں۔