ایمن اورمنال خان کے بھائی معاذ خان کے نکاح کی ویڈیوزوائرل

جمعہ 12 جنوری 2024 21:09

ایمن اورمنال خان کے بھائی معاذ خان کے نکاح کی ویڈیوزوائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) ایمن اور منال خان کے بھائی معاذ خان کے نکاح کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی اداکارائوںجڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان گزشتہ روز سوشل میڈیا انفلوئنسر صبا رحمن کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی کے اس پر مسرت موقع پر دلہن سفید عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ دولہا میاں نے بھی دلہن سے میچنگ کرتے ہوئے سفید شلوار قمیض پہنا ہے جبکہ انہوں نے شلوار قمیض پر ہلکے نیلے رنگ کا کوٹ بھی زیب تن کیا۔اس موقع پر ایمن خان نے نیلے جبکہ منال خان نے سفید جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ اداکار منیب بٹ اور احسن محسن سفید شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ میں نظر آئے۔سوشل میڈیا پر وائرل نکاح کی ویڈیوز سے معلوم ہوتا ہے کہ صبا رحمن کا حق مہر ایک لاکھ روپے رکھا گیا جبکہ ایک ویڈیو میں ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ دلہن کو سونے کے سیٹ دیتے ہوئے بھی نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :