سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کاسابق صوبائی وزیر جام علی اکبر کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 جنوری 2024 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2024ء) سپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی نے سابق صوبائی وزیر جام علی اکبر کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے جا ری کر دہ ایک تعزیتی بیان میں جان محمد جمالی نے سابق صوبائی وزیر جام علی اکبر کی اہلیہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی چچی نگراں صوبائی وزیر پرنس احمد علی کی مامی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اورلواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔