ٌپنجاب سیف سٹیز ہیڈ کوارٹرز: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

ہفتہ 13 جنوری 2024 20:45

ظ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تھانوں کے ساتھ ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹریفک دفاتر کی صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنایا جا رہا ہے ، ٹریفک لائسنسنگ کی شرح بڑھانے، آن لائن لائسنسنگ کے فروغ کے لئے پی آئی ٹی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کئے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ رحیم یار خان، راجن پور پولیس کو کچہ آپریشن میں سپورٹ کے لئے اے پی سی، سی ٹی ڈی کو آرمڈ گاڑیاں دے رہے ہیں جس سے ٹارگٹڈ کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل اور سروس ڈیلیوری بہتر بنا کر پنجاب پولیس کا مجموعی تشخص اجاگر کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ تھانوں کی اپنی عمارات کے لئے اراضی کا حصول، سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر جاری ہے، جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے بعد 18 شہروں میں بھی سیف سٹیز پراجیکٹس پر کام جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قربان لائنز سیف سٹی اتھارٹی میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب ہائی وے پٹرول رولز میں ترمیم، لائسنسنگ سنٹرز، ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز، روڈ سیفٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی سہولت اور فورس کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی اوز تمام تھانوں میں ٹیلی کنٹرول رومز کو اپ گریڈ کرنے کے کام کی خود نگرانی کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال فورس اور اہل خانہ کی ہیلتھ، ایجوکیشن اور ویلفیئر کے لئے ماضی سے کہیں زیادہ فنڈ فراہم کریں گے، اجلاس میں سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، پاسبان، سیف سٹیز، خدمت مراکز، تحفظ منزل، تحفظ درسگاہ سمیت صوبہ بھر میں جاری ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر پراجیکٹس پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، متعلقہ افسران کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز، سی ٹی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ڈی آئی جی ٹ*ویلفیئر، ڈی آئی جی ٹیلی سمیت سینئر افسران اجلاس میں موجود تھے۔