Live Updates

پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے چار رہنمائوں نے الگ ہونے کے بعد اپنی جماعتیں بنائیں

الگ ہونے والے رہنمائوں نے پی ٹی آئی نظریاتی ، پی ٹی آئی گلا لئی ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرین ، آئی پی پی بنائی

ہفتہ 13 جنوری 2024 22:15

پی ٹی آئی سے وابستگی رکھنے والے چار رہنمائوں نے الگ ہونے کے بعد اپنی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2024ء) پاکستان تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والے چار رہنمائوں نے الگ ہونے کے بعد اپنی جماعتیں بنائیں، تین پی ٹی آئی کے ہم نام ہیں جبکہ ایک جماعت کا نام مختلف ہے ۔ پہلے پاکستان تحریک انصاف کی دو ہم نام جماعتیں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے سامنے آئی تھیں۔

سب سے پہلیشیخوپورہ سے تحریک انصاف کے سابق رہنما اور دیرینہ کارکن اختر اقبال ڈار نے اختلافات کی بنا ء پر پارٹی چھوڑ کر اپنی نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے بنائی تھی جسے انہوں نے الیکشن کمیشن سے باقاعدہ رجسٹرڈ بھی کرایا تھا۔ اختر اقبال ڈار اس نئی پارٹی کے چیئرمین ہیں۔2017 میں پارٹی سے نالاں کارکن اور پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اختلافات کے بعد علم بغاوت بلند کرتے ہوئے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی نے اپنی نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ کروایا۔ 2011 میں کئی ساتھیوں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاستدان جہانگیر ترین خان نے بھی اختلافات کے باعث 2022 میں عمران خان سے بغاوت کر دی اور پی ٹی آئی کے مخالف کے طور پر کھڑے ہو گئے۔ 2023 میں جہانگیر ترین نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا اعلان کیا، جو کہ اب استحکام پاکستان پارٹی کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ تحریک انصاف کے خیبر پختوانخواہ میں وزیر اعلیٰ رہنے والے پرویز خٹک نے بھی الگ ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے نام سے اپنی جماعت رجسٹرڈ کر ارکھی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات