فیصل آباد ،120سے زائد وارداتوں میں چور ڈاکوئوں نے لا کھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین لئے

‘ مزاحمت پر لڑکی سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں ناکام

اتوار 14 جنوری 2024 18:20

ؤ% فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2024ء) شہر اور گردونوا ح میں چوری ،ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جا ری ،120سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین لی‘ مزاحمت پر لڑکی سمیت دو افراد کو لہولہان کر دیا‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

آن لا ئن کے مطابق مریدوالہ کے 207 گ ب کے رہائشی حسین نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بھتیجی نگینہ بی بی بکریاں چرا رہی تھی کہ مسلح ڈاکوئوں نے بکریاں چھین کر فرار ہونے لگے تو لڑکی نے مزاحمت کی اسکی ناک کا کوکا کھینچ کر بری طرح زخمی کر دیا۔ تھانہ رضاآباد کے علاقہ رفیق کالونی میں ندیم سے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر گولی مار کر لہولہان کر کے فرار ہو گئے، جبکہ آدم چوک کے قریب ثمران سے 46ہزار روپے‘ فون‘ جٹانوالہ چوک کے عتیق سے 50ہزار روپے‘ فون‘ گرڈ اسٹیشن کے قریب عارف حمید سے 15ہزار روپے‘ فون‘ بیس لائن پر طفیل سے نقدی‘ کلیم شہید پارک کے قریب عزیز الرحمن سے نقدی‘ فون‘ کلیم شہید کالونی کے ابوبکر سے 6لاکھ روپے اور فون چھین لیا‘ 26 ج ب کی سمرہ ایوب کے نجی سکول کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چوری‘ 7 ج ب کے ذیشان علی سے نقدی‘ فون‘ 5 ج ب کے غازی خان سے پرس‘ ہجویری ٹائون کے شہزاد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ گلستان کالونی کے بلال مرتضیٰ سے 40ہزار روپے‘ فون‘ نشاط آباد کے وسیم سجاد کا گھر لوٹ لیا‘ فیصل ٹائون کے قریب شارق مسیح سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ جھمرہ روڈ پر آفاق احمد سے 66ہزار روپے‘ فون‘ 111 ج ب کے لیاقت علی سے نقدی‘ فون اور قیمتی پرندے چور لے گئے‘ 25 ج ب کے آصف کی دکان کا صفایا کر دیا‘ 187 رب کے افضل سے نقدی‘ فون‘ 102 ج ب کے مزمل علی سے نقدی‘ فون‘ 191 رب کے خالد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 156 رب کے ارسلان علی سے نقدی‘ فون‘ باوا چک کے فرخ شہزاد سے نقدی‘ فون‘ صدیق آباد کے نوریز امجد سے نقدی‘ فون‘ خیابان کالونی کے زمرد احمد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ دھنولہ کے قریب صدیق سے پرس‘ شادمان ٹائون پر حافظ زمان سے نقدی‘ فون‘ 202 رب کے زاہد سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ فتح آباد کے نورالعین سے 60ہزار روپے‘ فون‘ پیپلزکالونی کے امجد سے نقدی‘ فون‘ جڑانوالہ روڈپر افضل محمود سے نقدی‘ چن ون روڈ پر ڈاکٹر شاہ نواز سے 40ہزار روپے‘ فون‘ ریلوے کالونی کے منظور سے فون‘ ڈی گرائونڈ کے قریب خرم ریئس سے 8ہزار روپے‘ فون‘ ٹریٹ بیکری کے قریب عمران سے 36ہزار روپے‘ فون‘ ماڈل سٹی کے قریب اسد علی سے نقدی‘ طلائی چین اور فون‘ فیضان مدینہ چوک میں غلام مصطفی سے نقدی‘ فون‘ ایڈن گارڈن کے قریب عدیل عباس سے 5ہزار روپے‘ فون‘ 85 گ ب کے تنویر سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 243 رب کے غلام قادر سے فون‘ سمندری روڈ پر ریحانہ کوثر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ چلڈرن ہسپتال کے قریب جاوید اقبال سے 35ہزار روپے‘ فون‘ 215 رب کے قاری خلیق سے 39ہزار روپے‘ فون‘ 225 رب کے فاروق کی دکان سے دن بھر کی سیل52ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 214 رب میں اظہر حسین سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ زم زم مل کے قریب جنید علی سے 39ہزار روپے‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر زہرہ زین سے پرس چھین لیا‘ ٹیک ٹائون کے قریب نصیرالدین سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 225 رب کے ڈاکٹر سلطان بشیر سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ ستیانہ روڈ پر زاہد الحسن سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ ٹوٹل پمپ سمندری روڈ پر سہیل اکرم سے 10ہزار روپے‘ فون‘ سمندری روڈ پر شہباز احمد سے نقدی‘ فون‘ عیدگاہ روڈ پر عمر خان سے 3لاکھ روپے‘ فون‘ ستارہ کالونی پھاٹک کے قریب احتشام سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون چھین لیا‘ 277 رب کے تقی کی دکان کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘ 258 رب کے اصغر علی سے 16ہزار روپے‘ فون‘ 73 ج ب کے ازہان علی سے نقدی‘ فون‘ 245 رب کے زاہد کا گھر لوٹ لیا‘ 67 ج ب کے فاروق سے نقدی‘ فون‘ 66 ج ب کے آصف کا گھر لوٹ لیا‘ 274 ج ب کے اکبر علی سے نقدی‘ فون‘ گئوشالہ موڑ کے قریب بلال سے 70ہزار روپے‘ فون‘ خرم شہزاد کی حویلی سے بکرے چوری‘ علوی پارک کے عتیق الرحمان سے 9ہزار روپے‘ فون‘ سردار ٹائون کے عمران سے 23ہزار روپے‘ فون‘ 128 گ ب کے رانا راشد کے ڈیرہ سے مویشی‘ 66 گ ب کے عثمان سے 28ہزار روپے‘ فون‘ سخاوت علی شاہ سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 116 گ ب کے اسد سعید خان سے 60ہزار روپے‘ فون‘ 282 گ ب کے احسن جہانگیر سے نقدی‘ فون‘ 266 رب کے فقیر حسین کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی‘ محمد شفیق کا گھر لوٹ لیا‘ 229 رب کے عمران سے نقدی‘ فون‘ 266 رب کے قاسم سے فون‘ 68 رب کے اکرم سے نقدی‘ فون‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے مخدوم علی سے 57ہزار روپے‘ فون‘ 425 گ ب کے نعیم عباس کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی‘ ذوالفقار احمد کے ڈیرہ کا صفایا کر دیا‘ 486 گ ب کے اختر سے 15ہزار روپے‘ فون‘ اڈا مریدوالہ کے قریب فیصل رضا سے 50ہزار روپے‘ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا‘ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں رضاآباد کے احمد سلیم‘ ذیشان اسلم‘ کلیم شہید کالونی کے وسیم‘ رضاآباد کے محمد فصیح‘ عبدالخالق‘ 7 ج ب کے زبیر احمد‘ رحمت آباد کے احسن‘ چک جھمرہ کے معاذ حیدر‘ محلہ فضل شاہ کے رئوف‘ ڈی گرائونڈ سے علی نواز شاہ‘ یژب کالونی کے کاشف ارشد‘ کوہ نور پلازہ سے فیض رسول‘ غالب سٹی سے عمر نعیم‘ کوہ نور سے ضیغم عباس‘ 249 رب کے اختر خان‘ بھٹہ سٹاپ سے عدیل‘ پل عبدالله سے افضل‘ ملت کالونی کے عمر فاروق عثمان‘ غوثیہ چوک کے حسنین علی‘ ذوالفقار کالونی کے عمیر اکرم‘ سرسیدٹائون کے عمیر اسلام‘ 583 گ ب کے غلام مصطفی‘ 206 رب کے اقبال‘ 412 گ ب کے محمد خان‘ 429 گ ب کے محمد حسین‘ جنازہ گاہ کے باہر سے ناصر نوید‘ 444 گ ب کے حرمین اعجاز اور دیگر کی موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشہ چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

۔