لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدواروں کو بیلٹ پیپر پر آزاد ظاہر کرنے کے خلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی

منگل 16 جنوری 2024 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بیلٹ پیپر پر آزاد ظاہر کرنے کے خلاف درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے اس لیے درخواست قابل سماعت نہیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے لاہور کے مقامی وکیل آفاق احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت کے روبرو درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کو بطور پارٹی ڈی لسٹ نہیں کیا گیا،بیلٹ پیپر پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی سیاسی وابستگی ظاہر ہونی چاہیے،عدالت سے استدعا ہے کہ بیلٹ پیپر پر بلا نشان نہ ہو مگر امیدوار کے ساتھ پی ٹی آئی جماعت کا نام لکھا جائے۔