سندھی ڈراموں کے معروف سینئراداکارمیرمحمد لاکھو انتقال کرگئے

منگل 16 جنوری 2024 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2024ء)پاکستانی سینئر اداکار میر محمد لاکھو 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھی اور اردو ڈراموں میں فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنیوالے اداکار کے بیٹے اکبر لاکھو نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میر محمد لاکھو عارضہ قلب اور پھیپھڑوں میں مبتلا تھے، جس کے باعث وہ 70برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ والد کی 2روز قبل زیادہ طبیعت ناساز ہوئی ،ان کا انتقال صبح 4بجے ہوا جس کے بعد آبائی گائوں میں ان کی تدفین ہوئی۔