ش* 8 فروری کا دن پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن ہوگا، عبدالقادر بلوچ

بدھ 17 جنوری 2024 20:25

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2024ء) خاران (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و امیدوار برائے قومی اسمبلی جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ عوام تمام امیدواروں سے اقتدار کے دوران کئے گئے عوامی اور اجتماعی کارکردگی کے حوالے سے ضرور سوال کریں، اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خاران واشک اور پنجگور جو میرا سابق حلقہ رہا ہے اپنی کارکردگی کے حوالے سے مطمئن اور عوام کی خواہشات کے اجتماعی اسکیموں پر فخر محسوس کرتا ہوں کہ میری کارکردگی زمین پر دکھائی دے رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ میرے مد مقابل امیدوار بھی یہاں سے پہلے منتخب ہوچکے ہیں عوام میرے اور ان کے ترقیاتی منصوبوں کو سامنے رکھ کر اپنے ضمیر کے مطابق اپنی قومی امانت ووٹ کا استعمال کریں،انہوں نے کہا کہ اگر خاران نوشکی چاغی اور واشک کے عوام نے کارکردگی کے بنیاد پر ووٹ کا استعمال کیا تو انشا اللہ 8 فروری کا دن پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کا دن ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،سرکاری ملازمین اور خواتین کے حقوق کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے واضح پروگرام موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ میرے مد مقابل امیدواروں کے پاس عوامی خدمت کے حوالے سے کوئی واضح پروگرام اب ہے اور نہ ماضی میں کوئی واضح پروگرام یا دیرپا منصوبہ ھوا ہی