لسبیلہ کا مستقبل جمعیت علما ء اسلام سے وابستہ ہے ،مولانا مفتی محمد نعیم رونجھو

عوام 8فروری کے دن حق و سچ کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر میر محمد عالم نوشیروانی ،مفتی محمد نعیم رونجھو کو کامیاب بنائیں ،کنونشن سے خطاب

جمعرات 18 جنوری 2024 22:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2024ء) لسبیلہ کا مستقبل جمعیت علما ء اسلام سے وابستہ ہے خوف کے ماحول کو توڑ کر 8 فروری کے دن حق اور سچ کے انتخابی نشان کتاب پر مہر لگا کر میر محمد عالم نوشیروانی اور مفتی محمد نعیم رونجھو کو کامیاب بنائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 22 ضلع لسبیلہ مولانا مفتی محمد نعیم رونجھو ضلعی نائب امیر مولانا عمر عادل جے یو آئی ضلع لسبیلہ و حب کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد مدنی جے یو آئی لاکھڑا کے امیر مولانا اللہ بخش سعیدی،جنرل سیکریٹری مولانا امیر جان عارف ,مولانا غلام رسول ودیگر نے جییو آئی تحصیل لاکھڑا کے زیر اہتمام الیکشن کمپین کے حوالے سے منعقدہ علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 8فروری کاسورج جمعیت علما اسلام کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا انہوں کہا کہ جمعیت علما اسلام کا نصب العین منشور خدمت خلق اللہ تعالی کی عبادت رسول اللہ کی اطاعت ہرظالم سیبغاوت ہرمظلوم کی حمایت بلاتفریق پوری انسانیت کی خدمت کے ساتھ انتخاب کے میدان میں اتری ہے 8فروری کو عوام کتاب کے نشان پر مہرلگاکراسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جمعیت کا ساتھ دینگیان شااللہ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کواستحصالی قوتوں کے پنجے سے نجات دلائیں گے،انہوں نیکہاکہ کہ جمعیت علما اسلام اس دفعہ میدان خالی نہیں چھوڑے گی اس تثر کوختم کرناہے کہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار دستبردار ہونگے ان شااللہ جمعیت اس دفعہ پوری طاقت کے ساتھ میدان میں ہوگی کنونشن میں میں لاکھڑا بھرکے علما کرام خصوصا مولانا عبد القدوس بندیجہ، مولانا کریم بخش ،مولانا رحمت اللہ ،مولانا حبیب الرحمن، مولانا مولابخش ، مولانا رحمت اللہ رحمانی، مولانا عبد الصمد ، مولانا حافظ محمد اقبال،مولانا محمد یامین ،حافظ فضل اللہ ،مولانا عبد المالک، حافظ نذیر، مولانا محمد یوسف بھائی، محمد علی و دیگر علما کرام سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔