راولپنڈی،شادی پرہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پولیس پارٹی سے مسلح مزاحمت کرنے والے 09 ملزمان گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2024 16:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2024ء) صادق آباد پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے شادی پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پولیس پارٹی سے مسلح مزاحمت کرنے والے 09ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں برآمدکرکے واقعہ پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی اطلاع پرڈی ایس پی نیوٹاؤن کی سربراہی میں صادق آباد پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی جس دوران سرکاری گاڑی کو بھی فائرلگا،صادق آباد پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے09 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد شہباز،محمد حارث، عبدالماجد، عبدالسلام، کاشف جاوید، اعجاز احمد، نوید احمد، فرحان علی اور قدیر خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں دولہے کا والد قدیر خان بھی شامل ہے، ملزمان سے بھاری بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں برآمدہوئیں،دولہے سمیت واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے گا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرکا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں۔\378