راولپنڈی،صادق آباد پولیس کی کارروائی

ہوائی فائرنگ، آتش بازی و پولیس پارٹی سے مسلح مزاحمت کرنیوالی9ملزمان گرفتار

جمعہ 19 جنوری 2024 22:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2024ء) صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور پولیس پارٹی سے مسلح مزاحمت کرنے والی9ملزمان کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں برآمدکرلیں،ملزمان کے خلاف واقعہ پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کی اطلاع پرڈی ایس پی نیوٹاؤن کی سربراہی میں صادق آباد پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس سے مزاحمت کی جس دوران سرکاری گاڑی کو بھی فائرلگا،صادق آباد پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئی9 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد شہباز،محمد حارث، عبدالماجد، عبدالسلام، کاشف جاوید، اعجاز احمد، نوید احمد، فرحان علی اور قدیر خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں دولہے کا والد قدیر خان بھی شامل ہے، ملزمان سے بھاری بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں برآمدہوئیں،دولہے سمیت واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتارکیاجائے گا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرنے کہاکہ ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں۔