مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ جمہوریت کے تسلسل کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے،شیخ آفتاب احمد

اتوار 21 جنوری 2024 18:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 49 شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کریں گے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یکجان ہو کر مسلم لیگ کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کروائیں تاکہ جمہوریت کے تسلسل کو بہتر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے انتخابات میں فیصلہ کرنا ہے کہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے اور 28 مئی کو ایٹمی قوت بنانےوالے میاں محمد نواز شریف جیسی نڈر اور محب وطن قیادت چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا ، آنے والے انتخابات میں پاکستان کے عوام مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں اپنا ادھورا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔\378