ؤ 8 فروری کا سورج پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،لیگی رہنماء حاجی عرض محمد بڑیچ

اتوار 21 جنوری 2024 20:35

پ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار حاجی عرض محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ 8 فروری کا سورج پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان اور عوام کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کیا ہے یہ بات انہوں نے اتوار کو اتحاد القرآن پاکستان کے نامزد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 164 قاری نعیم اللہ بڑیچ کی ان کے حق میں دستبرداری کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر حاجی فاروق بڑیچ ، شاکر محمد حسنی، حاجی محمد گل بڑیچ ، حاجی گل محمد، عبدالرازق ، حافظ عبدالمالک ، حافظ خلیل اللہ، حاجی یوسف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قاری نعیم اللہ بڑیچ نے کہا کہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264 سے امیدوار تھا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی عرض محمد بڑیچ کی قوم اور علاقے کے لئے خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہورہاہے اور ان کی کامیابی کے لئے ہمارے ساتھ بہی خواہ اور قوم کے لوگ کام کریں گے تاکہ وہ کامیابی ہوکر علاقے کی بہتری اور لوگوں کی حالت زار کو بدلنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حلقہ این اے 264 حاجی عرض محمد بڑیچ نے قاری نعیم اللہ بڑیچ کا ان کے حق میں دستبردار ہونے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کی قوم اور دیگر ساتھیوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے میرے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار کرانے میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار عوام کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایوان میں پہنچیں گے اور 8 فروری کا سورج ہماری کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور آنے والا دور ہماری جماعت ہے ہم عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہوں گے اور اقتدار میں آکر بلوچستان اور لوگوں کی حالت کو بدلیں گے۔

۔