مولانا اعظم حسین کی والدہ کی وفا ت صد مے سے کم نہیں‘ مولانا حامد لحق حقانی

مرحومہ کئی حفاظ وعلما ء کی والدہ دادی بہن وبیٹی تھیں ان کا خانوادہ دینی خدمات میں مصروف عمل ہے

پیر 22 جنوری 2024 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2024ء) جمعیت علما اسلام( س) کے امیر مرکزیہ چیئرمین دفاع پاکستان کونسل ونائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد لحق حقانی دارالعلوم حقانیہ کے مایہ ناز مدرس مولانا عرفان لحق حقانی، ناظم دفتر مولانا لقمان لحق حقانی، صاحبزادہ مولانا خزیمہ سمیع، صاحبزادہ محمد احمد راشد ودیگر خانوادہ گان وچشم چراغ گان حقانیہ مختلف وفود کی صورت ہمراہ نونہالان مولانا قاری منظور حسین ، مولانا محمد فیاض امیر جمعیت لاہور مولانا قاری اعظم حسین کے ہاں انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے تشریف لائے انہوں نے اپنے تعز یتی بیان میں، مولانا اعظم حسین کی والدہ کی وفا ت صد مے سے کم نہیں، مولانا اعظم حسین کی والدہ کی وفا ت پر ہم ان کے غم میں برا بر کے شریک ہیں، مولانا اعظم حسین کی والدہ محترمہ سانحہ ارتحال پر خصوصی فاتحہ خوانی دعائے مغفرت کے علاوہ فرمایا مرحومہ نیک سیرت پارسا خاتون تھیں ان کااعزاز تھا کئی حفاظ وعلما کرام کی والدہ دادی بہن وبیٹی تھیں ان کا سارا خانوادہ دینی خدمات میں مصروف عمل ہے جو ان کے لیے صدقہ جاریہ ہے ہماری دعا ہے اللہ تعالی مرحومہ کی بلا حساب وکتاب مغفرت فرماکر بلندی درجات سے نوازے۔