زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کا اجراء

منگل 23 جنوری 2024 11:43

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کا اجراء ہو گیا۔ داخلے کے لئے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 26جنوری 2024ء ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل کمیونٹی کالج پروفیسرڈاکٹر محمد انجم ضیاء کے مطابق داخلہ فارم کمیونٹی کالج آفس پارس یا اولڈ زوالوجی ڈیپارٹمنٹ مین کیمپس سے حاصل کئے جا سکتے ہیں یا ایڈمشن فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ بی ایس سی (آنرز)، ایم اے، ایم ایس سی کے ڈگری حاصل کرنے والے طلباوطالبات بی ایڈ میں داخلے کے لئے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے 041-9330303 ایکسٹنشن 5001 پارس یا 041-9200161 ایکسٹنشن 3320 مین کیمپس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :