پشاور میں ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے

بھرتیو ں میں تاخیر کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

منگل 23 جنوری 2024 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) پشاور میں ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے ۔ بھرتیو ں میں تاخیر کے خلاف ینگ ڈاکٹر ایسو سی ایشن نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے نگران صوبائی حکومت سے فنڈز جاری کرنے اور بھرتیوں کے عمل کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔بھرتیوں میں تاخیر کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے خواتین ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بینر ز اور پلے کارڈز اٴْٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے ۔ صدر ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کئے جس کے باعث صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل تاخیر کا شکار ہے ۔ حکومت ینگ ڈاکٹرز کا استحصال بند کرے کیونکہ یہ سارے ڈاکٹر صوبے کا مستقبل ہے۔