سیپکوسکھر کے زیر اہتمام یوم شہداء منایا گیا

بدھ 24 جنوری 2024 23:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2024ء) آل پاکستاننواپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین (سیپکو)سکھر کے زیر اہتمام یوم شہداء منایا گیا،شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں آر او دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا ونجلسے کا انعقاد تفصیلات کے مطابق آلنپاکستاننواپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین (سیپکو)سکھر کے زیراہتمام سیپکو کے شہداء محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء منایا گیا اور آر او دفتر کے باہر شہداء کے ایصال ثواب پہچانے کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ملازمین کے دیگر مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی دھرنے ونجلسے کا انعقاد ہوا ،تقریب میں آلنپاکستاننواپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل ورکرز یونین (سیپکو)سکھر کے رہنماؤں شجاعت علی گھمرو، سید زاہد حسین شاہ،ڈاڈادیدار حسین،خلیل احمد ڈومکی، اشفاق احمد مہر،ہدایات اللہ کورائی،نذر محمد میمن،جاوید عباسی ،عابد علی کھوسہ،عباس علی شاہ،عقیل احمد دایو سمیت سیپکو ملازمین کے تمام شعبہ جات و سب ڈویڑن کے عہدے داروں و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلینایک حساس ادارہ ہے اور یہ ایسا چھپا ہوا دشمن ہے جو نظر نہیں ا?تا اس لئے لائن مین کام کرتے ہوئے اپنی جان کی حفاظت کریں اور مکمل طور پر حفاظتی تدابیر و ٹی اینڈ پی کا استعمال کریں کیونکہ جان ہے تو جہاں ہے واپڈا ملازمین اپنی جانون کی پرواہ کئے بنا دن رات بجلی کی سپلائی کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ملک و قوم سمیت محکمے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ا?ج یوم شہدائ کے موقع پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں تقریب میںنشہیدنہونے والے لائن مین ساتھیوں کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا کرائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماو?ں کا کہا تھا کہ واپڈا میں 60فیصد لائن اسٹاف کی جگہ خالی ہیں اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں واپڈا میں فوری بھرتیاں کی جائیں تاکہ مزید نقصانات سے بچا جاسکے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دن رات ایمانداری سے ڈیوٹیاں سر انجام دینے والے ملازمین کا جبری دور دراز علاقوں میں تبادلہ کیا جارہا ہے جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اگر محنت کش ملازمین کیساتھ یہی سلسلہ جاری رہا تو دما دم مست قلندر ہوگا اور اسکی تمام تر ذمہ داری مذکورہ واپڈا حکام پر عائد ہوگی۔