اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود حلقہ کے پسماندہ علاقوں کو ہمیشہ پہلی ترجیح کے طور پر رکھا ہے، سردار اورنگزیب نلوٹھہ

جمعرات 25 جنوری 2024 15:54

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 44- سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دور حکومت میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے باوجود حلقہ کے پسماندہ علاقوں کی پہلی ترقی کے طور پر دیکھا ہے، میری سیاست کا مقصد علاقہ کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ہر خاص و عام کی عزت و احترام کو بحال رکھنا تھا۔

وہ سموالہ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سموالہ کے عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا بھرپور ساتھ دیا ہے، 8 فروری کو بھی شیر کی فتح ہوگی۔ اس موقع پر صفدر خان جدون، چیئرمین میاں عبدالرازق، سلیم رضا، فیاض خان جدون، ولی الرحمن جدون، شبیر خان جدون، پرویز، قمر، میاں عبدالمالک، اور اہلیان سموالہ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خورشید اعوان اور نذیر خان جدون نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔ اہلیان سموالہ نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔