نوشہرہ ورکاں ، صلح پرمجبورکرنے اورناکامی پرچھ افراد نے پانچ سالہ بچےکو اغوااورماں کو فائرمارکر زخمی کر دیا

جمعرات 25 جنوری 2024 16:02

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2024ء) نوشہرہ ورکاں میں کڑیال روڈ پر مقیم خانہ بدوش فیملی پر چھ مسلح افراد نے حملہ کرکے ایک عورت کو فائر مار کر زخمی کیا اور اسکا پانچ سال کا بچہ اغوا ءکر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقہ میں کچھ عرصہ قبل خانمی بی بی کے دیور کو اوڈھ فیملی کے افراد نے قتل کر دیا جس کا مقدمہ درج ہوا اور ملزمان صلح پر مجبور کرتے آ رہے تھے کہ خانمی بی بی اپنی فیملی کے ساتھ نوشہرہ ورکاں کڑیال روڈ پر شفٹ ہو گئی رات چھ مسلح افراد غفار اور اشرف وغیرہ نےیہاں آ کر خانمی بی بی اور اہل خانہ کو صلح پر مجبور کیا اور اسکے انکار پر چھ سالہ بچے شاکر کو زبردستی اغواہ کر کے لے گئے اور بچہ لے جانے کے دوران خانمی بی بی کی ٹانگ پر فائر مار کر زخمی کر دیا مضروبہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں زیر علاج ہے اور نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

\378