سال کے پہلے 26دن، 750پروازیں منسوخ، 180کی متبادل ایئر پورٹس پر لینڈنگ

جمعہ 26 جنوری 2024 16:30

سال کے پہلے 26دن، 750پروازیں منسوخ، 180کی متبادل ایئر پورٹس پر لینڈنگ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) شدید دھند کے باعث سال کے پہلے 26 دن میں 750 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ 180 کی متبادل ایئر پورٹس پر لینڈنگ کرائی گئی۔ملک میں دھندکے باعث 24 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 6 کو متبادل ایئر پورٹس پر اتارا گیا۔دبئی سے پشاور کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 اسلام آباد منتقل کی گئی، پی آئی اے کی دوحہ سے پشاور کی پرواز پی کے 286 بھی اسلام آباد میں اتار لی گئی۔

اسلام آباد سے دوحہ، مدینہ، کویت سٹی، ریاض کی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔اسلام آباد سے لندن، کوئٹہ، مسقط، ٹورنٹو آنے جانے کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔پشاور سے دوحہ اور دبئی کی پروازوں میں آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔لاہور سے دبئی، جدہ، دمام، ریاض، مسقط، بحرین آمد و روانگی کی پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی سے دمام، جدہ، اسلام آباد، دوحہ، مسقط، کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر پیش آئی ہے۔

دمام سے اسلام آباد اور سیالکوٹ کی پروازیں پی کے 246، 244 لاہور منتقل کی گئیں۔پی ائی اے کی کویت سٹی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 240 لاہور اتاری گئی۔دمام سے لاہور کی پرواز پی کے 248 کو اسلام آباد موڑا گیا۔اسلام آباد سے جدہ کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے دبئی کی پرواز ای آر 702، پی کے 233، مسقط کی پرواز پی ایف 735، اسلام آباد سے کراچی کی 2 پروازیں ای آر 503 اور 505، اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605، 606، کراچی اور سکھر کے مابین پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 536، 537 منسوخ کر دی گئیں۔

پشاور سے ابوظبی کی پرواز پی کے 118، دبئی کی پرواز 283 اور کراچی کی پرواز ای آر 554، ملتان سے دبئی کی پی آئی اے کی 2 پروازیں پی کے 221 اور 222، لاہور سے کراچی کی 4 پروازیں ای آر 522، 523، 524 اور 526، لاہور سے ابوظبی کی پی آئی اے کی پرواز 236 اور کوئٹہ کی پروازیں پی کے 322، 323 منسوخ کی گئی ہیں۔