سپریم کورٹ نے طاہرصادق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی

جمعہ 26 جنوری 2024 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2024ء) سپریم کورٹ نے طاہر صادق کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس سیّد منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے جمعہ کو یہاں اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے طاہر صادق کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ طاہر صادق نے بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-49 اٹک سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے طاہر صادق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے جس کے بعد طاہر صادق نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔