ہمیشہ کی طرح قبیلے نے بغیر کسی لالچ میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا،جرگہ میں موجود تمام قبائلی عمائدین نوجوانوں بزرگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں،حاجی دلاورخان کاکڑ
جمعہ 26 جنوری 2024 20:16
(جاری ہے)
یونین کونسل زیارت نے ہمیشہ زیارت کی سیاست میں اہم کردار ادا کیاہے۔
آج میرے قبیلے نے میرا سر فخر سے بلند کردیا، زیارت کے قبائلی عمائدین کا جمعیت علماء اسلام پر اعتماد اس بات کی دلیل ہے کہ وہ محب وطن پاکستانی ہے۔ جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جو عوام کی بہتر مسقبل کی بات کررہی ہے پارلیمنٹ کے اندر ہو یا پارلیمنٹ کے باہر جمعیت علماء اسلام نے عوام کا مقدمہ ہر وقت لڑا ہے 08 فروری جمعیت علماء اسلام کی کامیابی کا دن ہوگا۔ گزشتہ پانچ سالوں میں سابقہ نمائندے نے زیارت کو کھنڈرات میں تبدیل کردیاگیاہے۔ جمعیت علماء اسلام کامیابی حاصل کرکے سب سے پہلے گزشتہ پانچ سالوں کا حساب ضرور لے گا جرگے سے نامزد امیدوار حلقہ پی بی سات خلیل الرحمن دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی دلاورخان کاکڑ کی قبیلے کی مکمل حمایت سے یہ ثابت ہوا کہ جمعیت علماء اسلام آج ہی سے جیت گیاہے۔ یونین کونسل زیارت کے عوام کا جوش وجزبہ دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس کررہاہوں، زیارت کے عوام نے ہمیشہ کی طرح آج بھی جراتمندانہ انداز میں اپنے قبائلی معتبر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاورخان کاکڑ پر جو اعتماد کیاہے وہ دلاورخان کاکڑ کی اعلیٰ شخصیت کی دلیل ہے، دلاورخان کاکڑ نے زیارت کے سیاست میں ہمیشہ اہم رول ادا کیاہے، 8 فروری جمعیت علماء اسلام کے صوبائی و قومی اسمبلی کے نامزد امیدواران کی کامیابی کا دن ہوگا۔ جرگے سے نامزد امیدوار این اے 253 نصیر احمد کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جس طرح یونین کونسل زیارت نے زیارت کی سیاست میں جو کردار ادا کیاہے اور جرگے جو حمایت کا اعلان کیا اس سے واضح ہوگیاہے جمعیت علماء اسلام کو ہرانا کسی کی بس کا کام نہیں ہے۔ زیارت کے عوام نے جو فیصلہ کیاہے اس شاندار فیصلے پر زیارت کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جرگے میں سینکڑوں افراد نے نورمحمد دمڑ کاروان سے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جرگے سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی نورالحق، تحصیل امیر مولوی نقیب اللہ، حاجی امیر محمد دوتانی، لالانجیب پانیزئی، حافظ کفایت اللہ ودیگر نے خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.