فیصل آباد،زمین کے تنازعہ پر شوہر نے بھائی کیساتھ ملکر بیوی و سوتیلی بیٹی کو کلہاڑیوں سے وار کرکے قتل کردیا

جمعہ 26 جنوری 2024 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2024ء) زمین کے تنازعہ پر شوہر نے بھائی کیساتھ ملکر بیوی اور سوتیلی بیٹی کو کلہاڑیوں سے وار کرکے قتل کردیا ملزمان واردات کے بعد فرار ، سٹی پولیس آفیسر نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں آن لائن کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ چک نمبر133گ ب نیواں کے رہائشی ذوالفقار علی کا اپنی اہلیہ 45سالہ رخسانہ بی بی کیساتھ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا اسی بنا پردونوں کے درمیان گھر میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس میں ذوالفقار نے اپنے بھائی افتخار ولد رشید احمد کیساتھ ملکر اپنی اہلیہ رخسانہ بی بی اور بارہ سالہ سوتیلی بیٹی ایمان فاطمہ دختر عامر سہیل کو کلہاڑیوں سے وار کرکے شدید زخمی کیا اور فرار ہوگئے دونوں ماں بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگئیں دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان منیر سیفی'ڈی ایس پی فیکٹری ایریا رانا عطاء الرحمن'ایس ایچ او ڈجکوٹ معظم گجر سمیت پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے دونوں مقتولین ماں بیٹی کی نعشیں قبضہ میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردیں پو لیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقتولہ رخسانہ بی بی نے دس سال قبل ذوالفقار کیساتھ دوسری شادی کی تھی جس میں سے اس کے دوبچے ہیں جبکہ پہلے شوہر سے ایمان فاطمہ تھی جو ذوالفقار اور اس کے بھائی افتخار نے کلہاڑیوں سے وار کرکے قتل کی دونوں میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا دریں اثناء سٹی پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء نے دوہرے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی ایس پی فیکٹری ایریا کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جو مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہیں۔