پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر رخشان ڈویژن سے نامزد امیدوار جنرل ر عبدالقادر بلوچ انتخابی دورے پر دالبندین پہنچ گئے

اتوار 28 جنوری 2024 17:00

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابقہ وفاقی وزیر رخشان ڈویژن سے نامزد امیدوار جنرل ر عبدالقادر بلوچ انتخابی دورے پر دالبندین پہنچ گئے سابقہ صوبائی وزیر الحاج میر علی محمد نوتیزئی کی رہائش گاہ واقع نوتیزئی ہاوس دالبندین میں صحافیوں سے گفتگو اس موقع پر ممتاز سیاسی و قبائلی رہنماء حاجی علی محمد نوتیزئی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی ڈاکٹر محمد عمر چنال اکرم راسکوئی مائینز اونر حاجی عطاء اللہ نوتیزئی یوسی چئیرمین گونکوہ حاجی نصراللہ نوتیزئی سید غفار شاہ ملک خلیل احمد محمد حسنی لکھمیر چنال نصیب اللہ چنال حاجی عبدالمنان چنال عبدالرزاق چنال قادر چنال سمیت دیگر بھی موجود تھے پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 260 جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ رخشان ڈویژن کو ایک مخلص قیادت کی ضرورت ہے ایسے امیدوار کا انتخاب ہونا چاہیے جو کہ وفاق میں رخشان ڈویژن کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکے کیونکہ ریکوڈک پروجیکٹ کی وجہ سے بلوچستان بالخصوص رخشان ڈویژن کی اہمیت کافی زیادہ ہے انہوں نے کہا ریکوڈک پروجیک چاغی،رخشان ڈویژن سمیت بلوچستان اور ملک کے لئے بہترین و مضبوط منصوبہ ہیانھوں نے کہا پاکستان میں وفاق اور بلوچستان دونوں حکومتوں نے اس معاہدے کو اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پاکستان کی بڑی مدد مل جائیگی، انھوں نے کہا ریکوڈک جیسا اور بھی ڈپازٹ بڑی بڑی مقدار میں پائی جاتی ہیانھوں نے کہا پاکستان اور بلوچستان کو معاشی حوالے سے بڑی مدد مل جائیگی, انہوں نے کہا یہ رخشان ڈویژن کے عوام کو چاہیے کہ ان منصوبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے مضبوط امیدوار کا انتخاب ہونا چاہیے تاکہ علاقے میں ترقیاتی کام ہوں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے سابقہ ترقیاتی کاموں کو دیکھا جائے اس سے عام لوگوں کو استعفادہ حاصل ہورہا ہے انھوں نے کہا عوام آٹھ فروری کو تیر پر مہر لگا کر رخشان ڈویژن کی تعمیر و ترقی کے لیے ہمارے ساتھ دے۔