Bاحسن اقبال کے پاس کوئی دلیل نہیں، اس لیے وہ گھناو?نے الزامات لگاتے ہیں، تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی میں نہیں جارہا، کبھی نہ بکا ہوں اور نہ ہی جھکا ہوں،دانیال عزیز

منگل 30 جنوری 2024 23:10

ک*ناروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جنوری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 کے ا?زاد امیدوار دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا رہا، نہ بکا نہ ہی کبھی جھکا۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں دانیال عزیز نے کہا کہ 2019ئ میں مشکل حالات میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا رہا اور مقدمات بھی بھگتے۔انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے پاس کوئی دلیل نہیں، اس لیے وہ گھناو?نے الزامات لگاتے ہیں، تحریک انصاف یا پیپلز پارٹی میں نہیں جارہا، کبھی نہ بکا ہوں اور نہ ہی جھکا ہوں۔

(جاری ہے)

ا?زاد امیدوار نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے والے کا ساتھ دوں گا۔دانیال عزیز نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال نارووال میں یونیورسٹیاں اور کالج سٹی بنانے کا بہت پرچار کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شکر گڑھ کی شرح خواندگی 97 فیصد، ظفر وال کی 84 فیصد اور نارووال کی 77 فیصد ہے، یہ فرق ہے۔ا?زاد امیدوار نے کہا کہ احسن اقبال 15 سال سے قابض ہیں، پوچھتا ہوں اس کے باوجود نارووال کی شرح خواندگی 77 -فیصد کیوں ہی انہوں نے کہا کہ میرے بولنے سے پہلے مہنگائی پر خاموشی تھی اب سب جماعتیں مہنگائی کو منشور میں جگہ دے رہی ہیں۔