کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی بھی عمران خان کی سزا کی کوریج
گزشتہ روز بھی کرک انفو نے عمران خان کی سائفر کیس میں ہونے والی سزا کو ٹاپ سٹوری کے طور پر لگایا تھا
ذیشان مہتاب بدھ 31 جنوری 2024 13:16
(جاری ہے)
کرکٹ سے متعلق خبریں شائع کرنی والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ نے سابق کرکٹر عمران خان کی سزا کی خبروں کو اپنی ٹاپ اسٹوری کے طور پر پبلش کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی لگایا جس پر کرکٹ شائقین نے کھل کر تبصرے کیے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے شاندار کرکٹ کیریئر کے دوران 1971ء سے 1992ء کے درمیان پاکستان کے لیے 88 ٹیسٹ اور 175 ون ڈے کھیلے۔
بلے کے ساتھ 37 اور گیند کے ساتھ 22 کی اوسط نے انہیں سٹار آل راؤنڈرز ایان بوتھم، رچرڈ ہیڈلی اور کپل دیو سے اوپر رکھا، جنہوں نے 1980 کی دہائی میں ٹیسٹ کرکٹ میں سب کو متاثر کیا۔ عمران خان کی بین الاقوامی کرکٹ کے آخری 10 سالوں کے دوران انہوں نے 51 ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں بلے سے ان کی اوسط 50 اور گیند سے 19 رنز فی وکٹ کی اوسط تھی۔ عمران خان نے 1987ء میں انگلینڈ میں پاکستان کو اپنی پہلی سیریز میں فتح دلائی لیکن ان کے کیریئر کا بہترین لمحہ اس وقت آیا جب مین ان گرین نے ان کی متاثر کن قیادت میں 1992ء کے ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ بات قابل غور ہے کہ عمران خان پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد شخصیت کے طور پر کھڑے ہیں اور وہ واحد ون ڈے کپتان ہیں جنہوں نے 1992ء میں ورلڈ کپ کی فاتح مہم میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔ واضح رہے کہ عمران خان مسلسل الزام لگاتے رہے ہیں کہ انہیں اقتدار سے ہٹانے کے لیے عدم اعتماد کا ووٹ امریکہ کے کہنے پر کروایا گیا اور زیر بحث دستاویز میں ان سے جان چھڑانے کے لیے امریکی سفارتی دباؤ کا ثبوت موجود ہے۔ یہ الزام اس وقت مزید زور پکڑ گیا جب امریکی خبر رساں ادارے دی انٹرسیپٹ نے مبینہ طور پر خفیہ دستاویز تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ایک مضمون شائع کیا۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے عمران کو نہ ہٹانے کی صورت میں پاکستان کو تنہائی کا شکار کرنے کی دھمکی دی، اور یہ کہ اگر انہیں واقعی ہٹایا گیا تو "سب معاف کر دیا جائے گا"۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.