مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ن لیگ کے امیدواروں کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان

بدھ 31 جنوری 2024 21:01

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2024ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آبادنے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں مسلم لیگی امیدواروں کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کیاہے اور کہا ہے کہ ماضی میں بھی ہمیشہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ملک وقوم کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کئے ہیں جبکہ مذہب کیساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی مرکزی جمعیت اہلحدیث نے اپنے قائدین سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر اور سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدا لکریم کی قیادت میں پہلے بھی بے مثال کردار ادا کیااور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے 103حاجی محمد اکرم انصاری وامیدوار پی پی 118 محمد رزاق ملک، پروفیسر ڈاکٹر حافظ سعید احمد چنیوٹی، مولانا محمد سردار عابد،افتخار اکرم انصاری، ملک محمد الطاف، مولانا حبیب الرحمن مدنپوری ودیگر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم نشرواشاعت خالد محمود اعظم آبادی کی طرف سے منعقدہ انتخابی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حلقہ این اے 103فیصل آباد کی تمام مساجد سے خطبا حضرات،مدرسین،آئمہ کرام ودیگر معززین حافظ عبدالرحمن عابد،قاری محمد رفیق،قاری نصراللہ،قاری جمیل احمد صدیقی،مولانا محمد احسان،قاری مشتاق احمد،قاری محمد عباس،قاری سمیع اللہ،قاری امان اللہ،میاں محمد جاوید، ماسٹر جاوید اقبال،شیخ محمد قاسم،محمود احمد،مرزا صغیر احمد،حاجی محمد رمضان ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علمائے کرام نے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر فیصل آباد میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی جیت کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر حاجی محمد اکرم انصاری اور دیگر لیگی امیدواروں نے بھرپور تائید و حمایت پرمرکزی جمعیت اہلحدیث کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔