چمن انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اے این پی رہنما ء جاں بحق ،دوسرا زخمی

بدھ 31 جنوری 2024 22:22

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) چمن انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی کارہنما ء جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پو لیس کے مطابق بدھ کو چمن کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی دفتر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پارٹی رہنما ء ظہور احمد جاں بحق جبکہ معین خان نامی کارکن زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزما ن کی تلاش شروع کر دی ۔