سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام رائزنگ پنجاب2024 کے مقابلے جاری

گرلز اتھلیٹکس میں فیصل آباد نے 152پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا، لاہور دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر رہا بوائز اتھلیٹکس میں ساہیوال نے 127پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن ، گوجرانوالہ نے دوسری جبکہ فیصل آباد کی تیسری پوزیشن بوائز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد ، بہاولپور ، لاہور اور ملتان ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا گرلز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی اتھلیٹکس اور بیڈمنٹن کے مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد

بدھ 31 جنوری 2024 20:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2024ء) پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے بوائز اتھلیٹکس کے مقابلوں میں ساہیوال ڈویژن نے 127پوائنٹس کے ساتھ میدان مار لیا ہے ، گوجرانوالہ ڈویژن نے 95پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ فیصل آباد ڈویژن نے 85کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، گرلز اتھلیٹکس میں فیصل آباد ڈویژن نے 152پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، لاہور ڈویژن89پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور راولپنڈی 50پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر رہا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے مقابلے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارک باددی ہے ،رائزنگ پنجاب گیمز کے بعد کھلاڑی سپرنگ گیمز کی تیاری کریں،سپورٹس بورڈ پنجاب ایونٹس کرواتا رہے گا۔

پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اتھلیٹکس میںگرلز 100 میٹر ریس لاہور کی فائقہ ریاض نے جیت لی ہے، راولپنڈی کی خولہ عمر نے دوسری جبکہ سرگودھا کی مسرت نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، گرلز 800 میٹر ریس میں راولپنڈی کی سانینا نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،گوجرانوالہ کی کشف صدیق نے دوسری اور فیصل آباد کی ماریہ بی بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، گرلز ٹرپل جمپ میں فیصل آباد امتل الرحمن نے میدان مار لیا ،ملتان کی رمضانہ بی بی نے دوسری جبکہ ساہیوال کی ارم ظہور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے،بوائز100میٹر ریس لاہور کے شجر عباس نے جیت لی ہے،گوجرانوالہ کے گوہر شہباز نے دوسری اور ساہیوال کے علی احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،بوائز 1500میٹر میں ساہیوال کے عامر سہیل نے میدان مار لیا ہے گوجرانوالہ کے سمیع اللہ نے دوسری جبکہ لاہور کے اسامہ حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بوائز ٹرپل جمپ کا مقابلہ ساہیوال کے عثمان ظفر نے جیت لیا،سرگودھا کے نذیر نے دوسری جبکہ لاہور کے محمد افضل نے تیسری پوزیشن حاصل کی، اس طرح گرلز400x4میٹر ریلے ریس میں فیصل آباد کی امتل ، ریدا ، ماہ نور اور فرحت نے جیتی ، لاہور کی خدیجہ ، بسمہ، کنزہ اور غزالہ دوسرے نمبر پر رہیں ، گوجرانوالہ کی ستارہ ، کائنات، ملائکہ اور کشف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، بوائز 400x4میٹر ریلے ریس ساہیوال کے عابد ، علی نواز، اکرام اور شاہد نے میدان مار لیا ہے، فیصل آباد کے اسامہ ، علی ، اسد اور عبدالرحمن دوسرے نمبرپر رہے ،گوجرانوالہ کے ندیم ، سمیع ، نعمان اور فہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، جیولن تھرو بوائز میں لاہور کے محمد یاسر سلطان نے پہلی، فیصل آباد کے محمد ارحم نے دوسری اورملتان کے محمد علیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جیولن تھرو گرلز میں فیصل آباد کی فاطمہ نے پہلی ، لاہور کی یوسرا ایوب نے دوسری اور سرگودھا کی تسلیم اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کے ٹیبل ٹینس گرلزاینڈ بوائز مقابلے جمنازیم ہال میں ہورہے ہیں ،گرلز ٹیم ایونٹ میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا ہے ، پہلا سیمی فائنل فیصل آباد اور ساہیوال جبکہ دوسرا سیمی فائنل لاہور اور راولپنڈی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،بوائز ٹیم ایونٹ میں فیصل آباد ، بہاولپور ، لاہور اور ملتان ڈویژن کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا، پہلا سیمی فائنل فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن، دوسرا سیمی فائنل لاہور اور ملتان ڈویژن کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کے بوائز سنگل کے مقابلے ہوئے ، بہاولپور کے عبدالوحید نے سرگودھا کے غیور11-9،11-1،11-2سے شکست دی ،راولپنڈی کے بلال احمدنے ملتان کے عدیل کو11-6،11-8،11-4،11-8سے ہرایا،گوجرانوالہ کے اسد ادریس نے ڈی جی خان نے شاہ نواز کو 11-6،11-6،11-7سے ہرادیا ،سرگودھا کے فیض احمد نے ڈی جی خان کے سمیر کو11-7،11-8،11-6سے شکست دی،راولپنڈی کے سہیل رومی نے گوجرانوالہ کے احمد حسن کو 11-2،11-6،11-6سے ہرایا،راولپنڈی کے علی ملک نے بہالپور کے منیب رحمان کو 11-6،11-7،11-8سے شکست دی،ساہیوال کے نعمان عامر نے سرگودھا کے سیف اللہ کو 11-6،11-4،11-2سے ہرادیا،ساہیوال کے نبیل فاروق نے سرگودھا کے بلال کو 13-11،11-6،11-8،11-9سے شکست دی ۔

رائزنگ پنجاب گیمز 2024 کے گرلز سنگل کے مقابلوں میں ملتان کے سعدیہ نے سرگودھا کی سویرا کو 11-1،11-0،11-3سے ہرایافیصل آباد بریحہ نے ملتان کی کشف کو 11-6،11-5،11-4سے شکست دی ہے ،سرگودھا کی ایشا نے نمرہ نے بہاولپور کی جاوید 11-4،11-7،11-3سے ہرایا،ساہیوال کی شہزمہ نے ڈی جی خان کی نیشا کو11-4،11-8،11-7سے شکست دی،ساہیوال کی زیل ہما نے ملتان کی ایمن کو 11-4،11-6،11-8سے ہرایا،ملتان کی صبا ء راولپنڈی کی رینب کو 11-7،11-6،11-2سے شکست دی،گوجرانوالہ کی عروشہ نے ڈی جی خان کی عائشہ کو 11-7،12-10،11-3،11-4سے ہرایا۔