شام میں اسرائیلی حملے، 8 ایران نوازجنگجوہلاک

شام میں اسد رجیم کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا،اسرائیلی فوج

جمعرات 1 فروری 2024 14:36

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے جواب میں اس نے شام میں اسد رجیم کے فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ رات شام سے جنوبی گولان کی پہاڑیوں کی سمت میں متعدد میزائل داغے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے جواب میں اسرائیلی فوج کے لڑاکا طیاروں نے رات کے وقت درعا کے علاقے میں شامی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی ڈھانچے پر بمباری کی۔

فوج نے بمباری کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کا ذکر نہیں کیا۔ اسرائیل شاذ و نادر ہی شام کو نشانہ بنانے والے حملوں پر تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرنے والے ایران کو شام میں اپنے پاں جمانے کی اجازت نہیں دے گا۔