وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولزلیک کرنے والے اہلکارکو40 سال قید

شولٹ نے کمپیوٹراورٹیکنالوجی سسٹم میں گھسنے کے لیے استعمال سائبر ٹول چوری کیے،رپورٹ

جمعہ 2 فروری 2024 15:34

وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولزلیک کرنے والے اہلکارکو40 سال قید
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2024ء) امریکی ڈسٹرکٹ جج نے وکی لیکس کو ہیکنگ ٹولز لیک کرنے والے سابق سی آئی اے اہلکار جوشوا شولٹ کو 40 سال قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق جوشوا شولٹ پر جاسوسی اور دیگر الزامات 2022 میں ثابت ہوئے تھے، شولٹ نے 2012 سے 2016 تک سی آئی اے کے ایلیٹ ہیکنگ یونٹ میں کام کیا تھا۔شولٹ نے کمپیوٹر اور ٹیکنالوجی سسٹم میں گھسنے کے لیے استعمال ہونے والے سائبر ٹول چوری کیے۔ شولٹ نے ملازمت چھوڑنے کے بعد سامان وکی لیکس کو بھیج دیا تھا، وکی لیکس نے مارچ 2017 میں خفیہ دستاویز شائع کرنا شروع کی تھیں۔