پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے، ہر صورت میں روکیں گے، مولانا فضل الرحمن
بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی،ووٹ کے جہاد کے ذریعے ملک میں شرعی نظام لانا چاہتے ہیں،8 فروری کو عوام نے حق اور سچ کا ساتھ دینا ہے، سربراہ جے یو آئی (ف) کا ٹانک میں جلسے سے خطاب
جمعہ 2 فروری 2024 22:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمعیت سیاسی مخالفین کے ساتھ تعصب نہیں کررہی ،بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، میں اس کا مقابلہ کروں مزہ نہیں آتا، وہ آزاد ہوتا تو میں اس کو دیکھتا، آج اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام دینی و دنیاوی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سیاسی جماعتوں کو حق ہے اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ریاست میں انسانی حقوق کا تحفظ ہوتا ہے، فلاحی ریاست مضبوط معیشت اور امن کے بغیر ممکن نہیں، کیا پاکستان میں امن اور روز گار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو کس نے اور کیوں تباہ کیا اس کا ادراک ہونا چاہئے، مغربی روایات کو پروان چڑھا گیا، ہماری روایات مسخ کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) اپنے نظریہ کی سیاست کرتی ہے، بد اخلاقی اور گالم گلوچ کی سیاست کبھی نہیں کی، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت نہیں فتنہ ہے ہر صورت اس کو روکیں گے۔مزید قومی خبریں
-
9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا‘ راجہ پرویز اشرف
-
ملک میں افراتفری کا منظر ہے،ایسے میں کسی سے کیا بات ہوسکتی ہے ‘ فواد چوہدری
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے ، رانا مشہود
-
لاہورایئرپورٹ پر آتشزدگی، وفاقی وزیرداخلہ کانوٹس
-
فیکٹری ایریا، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی(کل) ہو گی
-
9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں‘فردوس عاشق
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
9 مئی کرنیوالے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے‘ مریم نوازشریف
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.