کرک ، فلائنگ کوچ اورموٹرکارمیں حادثہ ، 13 افراد زخمی

ہفتہ 3 فروری 2024 16:13

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) کرک میں انڈس ہائی وے پر فلائنگ کوچ اور موٹر کار کےدرمیان حادثے میں 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک نور الامین خٹک کے مطابق کرک مین انڈس ہائی وے پر فلائنگ کوچ اور موٹر کار کے مابین حادثے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کردیا۔ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ریکوری وہیکل کے ذریعے گاڑیوں کو روڈ سے ہٹا کر ٹریفک کے لئے راستہ کھول دیا۔